نئی دہلی،17؍جولائی(ایس او نیوز؍یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعہ کے روز اتر پردیش میں دیگر ریاستوں سے واپس آنے والے محنت کشوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو ان لوگوں کئلیے روزگار مہیا کرانے چاہئیے۔
مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت کووڈ 19 کے علاج کے لئے قائم کردہ مراکز میں صفائی کا مناسب خیال رکھے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غفلت برتنے کی وجہ سے وبائی صورت حال مزید خطرناک رخ اختیار کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ’’اترپردیش میں کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کے سبب لاکھوں تارکین وطن مزدور کنبے بری طرح متاثر ہیں ، اور اب پھر انہیں معاش کے لئے ادھر ادھر جانا پڑرہا ہے۔ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے‘‘۔
کووڈ ۔19 علاج مراکز میں بنیادی سہولیات بڑھانے کی مانگ کرتے ہوئے بی ایس پی رہنما نے کہا ’’اتر پردیش میں کورونا بیماری کی روک تھام کے لئے بنائے گئے بیشتر کووڈ مراکزمیں مناسب صفائی اور رکھ رکھاؤ کی کمی کی وجہ سے کہیں وہ بیماری کے نئے مراکز نہ بن جائے اس سے پہلے بہتر ہوگا کہ حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کرے۔‘‘